بھٹکل:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ پرائمری اسکول اساتذہ کی تعلقہ مجلس عاملہ کمیٹی کے لئے منگل کو منعقدہ انتخابات میں 11اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔
مردوں کے زمرے سے مقابلہ کرنے والے 12امیدواروں میں سے مرڈیشور جنتا کالونی کے ہائر پرائمری اسکول کے استاڈ دنیش بھنڈاری (389 ووٹس)، کائی کنی بدرےمنے سرکاری جونئیر پرائمری اسکول کے استاد اُلاس سبرائے نائک (324)، بائیلور سن بلسے کے ایم ڈی رفیق (288)، بیلکے نوج کے پرشانت منجو کائی کنی (273)، بیلکے کنچی کیری کے منجوناتھ این نائک (252)، جالی ببن کل کے یشونت آر نائک (240)، کوپا گونڈل کٹا کے منجوناتھ ہیگڈے (236) ووٹ حاصل کرتےہوئے منتخب ہوگئے۔خواتین کے زمرے سے 7امیدواروں میں سرکاری ہائر پرائمری اسکول کی استادنی پی اے گومس (364 ووٹس)، ماوین کوروے کریکل کی سویتا رتنا کر شیٹھ (268)، بینگرے المنے کی سدھا بھٹ(257)، اور جئے لکشمی نائک (205) ووٹ حاصل کر تے ہوئے منتخب ہوگئیں۔
تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے 550اساتذہ میں سے 526 ٹیچروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ محکمہ تعلیم کی وسائل افسر یلما ، فزیکل افسر پرکاش شرالی، اشوک آچاری ، دی نیو انگلش اسکول کے استاد سریش تانڈیل بطور الیکشن آفیسر کے انتخابات کی نگرانی کی۔